(رپورٹ: بدرمنیرچودھری ) صوبہ اونٹاریو میں اگلے صوبائی الیکشن کے لیے دو پاکستانی نژاد قیصر ڈار اور مظہر شفیق کو اونٹاریو لبرل پارٹی کے آفیشل امیدوار کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ قیصر ڈار مسی ساگا ایرن ملز سے جبکہ مظہر شفیق اسکابورو سنٹر کے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ دونوں امیدواروں کی نامزدگی کے لئے ان کے حلقوں میں الگ الگ پارٹی اجلاس منعقد ہوئے جس میں ان کے سیکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ اونٹاریو لبرل پارٹی کی رہنما بونی کرومبی نے دونوں امیدواروں کو ان کی نامزدگی پر مبارکباد دی ہے۔قیصر ڈار اور مظہر شفیق نے کہا کہ ہم اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہیں اور اونٹاریو لبرل پارٹی کی جانب سے ایک نیا دور شروع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
top of page
Recent Posts
See All(رپورٹ: بدرمنیرچودھری)کینیڈا کے مختلف شہروں ٹورنٹو، مسی ساگا، برامپٹن، اٹاوہ، کیلگری اور وینکوور میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی کال...
30
bottom of page
Comments