top of page
Search

وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کا سیاست چھوڑنے کا اعلان ک

  • Writer: pakistancanada
    pakistancanada
  • Jan 18
  • 1 min read

(رپورٹ:  بدرمنیرچودھری)

وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔جسٹن ٹروڈو نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اگلے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے۔ جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ انہوں نے ابھی نہیں سوچا کہ وہ سیاست چھوڑنے کے بعد کیا کریں گے۔ وزیرِاعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو پہلے ہی اپنے عہدے اور لبرل پارٹی آف کینیڈا کی لیڈرشپ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ میں اس وقت اپنے کام پر توجہ دے رہا ہوں جس کے لئے عوام نے مجھے منتخب کیا ہے۔ امریکی صدر کے حلف کے بعد کچھ ہفتے کینیڈا کے لئے بڑے اہم ہیں اور ہم ایک ٹیم کے طور پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو اور تمام صوبوں کے پریمیئرز کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا بھرپور جواب دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 
 
 

Recent Posts

See All

댓글


bottom of page