top of page
Search

کینیڈا میں یومِ پاکستان کی تقریبات کا انعقاد

  • Writer: pakistancanada
    pakistancanada
  • Mar 25
  • 1 min read

(رپورٹ: بدرمنیر چودھری) پاکستانی ہائی کمیشن اٹاوہ اور پاکستانی قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو میں یومِ پاکستان کے سلسلہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اٹاوہ میں ہائی کمشنر محمد سلیم اور ٹورنٹو میں قونصل جنرل خلیل باجوہ نے کینیڈین حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں قائداعظم محمد علی جناح کی دوراندیش قیادت اور قوم کے آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ قونصلیٹ جنرل ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں کینیڈا کے وزیرِ دفاع بِل بلیئر، صوبائی وزیر ذیشان حامد، ارکان پارلیمنٹ راب اولیفنٹ، شریف صباوی، مائیکل کوٹیو اور اینڈریا ہیزل نے شرکت کی۔ قونصل جنرل خلیل باجوہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ وائس قونصل سندس علی خان نے وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا جبکہ ٹریڈ قونصلر التمش جنجوعہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔

 
 
 

Recent Posts

See All

Comments


bottom of page