top of page
Writer's picturepakistancanada

کینیڈا کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے

(رپورٹ: بدرمنیرچودھری)کینیڈا کے مختلف شہروں ٹورنٹو، مسی ساگا، برامپٹن، اٹاوہ، کیلگری اور وینکوور میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان  کی کال پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ برامپٹن میں ایک پارک میں پی ٹی آئی کے کارکنان اکٹھے ہوئے اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔ مشہور گلوکار سلمان احمد سمیت علی ڈوگر، تابش توفیق، سعید میو، مصباح حق، اویس حسن، فدا خان، ایاز ملک اور دیگر نے خطاب کیا۔ سلمان احمد نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی کو جلد رہا نہ کیا گیا تو ہم ذمہ داروں کے خلاف یہاں سے مقدمات درج کروائیں گے۔ مسی ساگا میں اسکوائر ون پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مظاہرہ کیا جس سے اکبر وڑائچ، مسعود راجہ، ظفر اقبال، فیاض حیدر اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تھارن کلف ٹورنٹو میں احتجاجی مظاہرے سے کرنل (ر) سہیل انور، روبینہ فیصل، سلمان ارشد، کاشف سندھو، جمیلہ پانیزئی، کامران حفیظ اور دیگر نے خطاب کیا۔

3 views0 comments

Comments


bottom of page