معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دوسرے ملکوں کے لوگ بھی پسند کرتے ہیں۔ ہانیہ عامر نے کینیڈا کا دورہ مکمل کر لیا۔ ہانیہ عامر
ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جہاں بھی جاتی ہوں، لوگ بڑا پیار دیتے ہیں۔ ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ سترہ اٹھارہ سال کی عمر میں فلم کی آفر پر میں نے تعلیم چھوڑ دی اور شوبز انڈسٹری میں آگئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری سے محبت ہے اور دل و جان سے اپنا کام کرتی ہوں اور جب لوگ پسند کرتے ہیں تو مزید کام کرنے کو دل چاہتا ہے۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ اپنے چاہنے والوں سے مل کر بہت مزہ آتا ہے۔ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ مجھے یہ سوال سب سے بُرا لگتا ہے کہ آپ کا تجربہ کیسا رہا؟ پروگرام آرگنائزر روبی اشرف نے کینیڈا وزٹ پر ہانیہ عامر کا شکریہ ادا کیا۔
Comments